؞   ایم آئی ایم نے بقرعید کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ کو ڈی ایم کے ذریعہ پانچ نکاتی میمورنڈم بھیجا
۲۸ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

گھوسی (حوصلہ نیوز):  اے آئی ایم آئی ایم نے عید الاضحٰی کے پیش نظر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو ڈی ایم کے ذریعہ میمورنڈم بھیج کر امن و امان کے ساتھ بقرعید منانے کے علاوہ کئی چیزوں کی درخواست کی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مئو کے یوتھ صدر فیض احمد نے خط کے ذریعہ بقرعید کے دن صبح 7سے 10 بجے تک سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ عید گاہ اور مسجدوں میں نماز پڑھنے، کورونا کی وجہ سے سنیچر اور اتوار کے لاک ڈاؤن میں تخفیف کرنے. جن جانوروں کو بھارتی قانون کے مطابق قربانی کی اجازت ہے. اس کی بغیر روک ٹوک کے قربانی کرنے. امن و امان برقرار رکھنے اور سرکاری طور صفائی ستھرائی کا انتظام کرنے کی مانگ کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے یوپی حکومت نے ہفتے میں دو دن سنیچر اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان تھا. جس کی وجہ سے سے مسلمانوں میں بقرعید کو لے بے چینی پائی جارہی ہے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.